بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

علیمہ خان کے رئوف حسن کیساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

datetime 24  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے رئوف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان نے واٹس ایپ سے رئوف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجاجس میں ان کے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔

علیمہ خان نے رئوف حسن کو پیغام میں کہاکہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے،بشریٰ بی بی کا یہ ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے،اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے اور انہوں نے رئوف حسن کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی۔علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے منسوب جو پیغام رئوف حسن کو بھیجااس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احوال کا حوالہ دیا ، بشریٰ بی بی کے پیغام میں کہا گیا کہ جیل میں عمران خان کے ساتھ انہیں اکیلا ملنے نہیں دیا گیا۔

پیغام میں بانی پی ٹی آئی اور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر عمران خان کی موت کا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ مجھے (بانی پی ٹی آئی)کو پتہ ہے کہ تم (جیلر)پر مجھے مارنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے، اگرمجھے (بانی پی ٹی آئی)مارا گیا تو عوام تمہیں (جیلر)کو نہیں چھوڑیں گے۔بشریٰ بی بی سے منسوب پیغام میں آرمی چیف کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ میں (بانی پی ٹی آئی)جانتا ہوں کہ میری یہ ساری باتیں سیدعاصم منیر اس وقت سن رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…