پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان، بشریٰ بی بی کی سہولتکاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری اور پیغام رسانی کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے سہولت کاری میں ملوث 2 خواتین سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لیے گئے ملازمین میں 2 لیڈی وارڈنز، سوئیپرز اور کیمرا سیکیورٹی چیکنگ پر تعینات اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی ضبط کرلیے گئے، جیل کا لیڈی اسٹاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے سہولت کاری میں ملوث رہا ہے، 14 اگست سے اب تک سہولت کاری میں 13 افراد تحویل میں لیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ اڈیالہ جیل میں اسیر عمران خان کی گزشتہ روز کے ناشتہ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، گزشتہ روز عمران خان نے ناشتے میں تخم ملنگا، گوندکتیراملاچقندر کا جوس، 2 دیسی انڈوں کا آملیٹ کھایا، بانی پی ٹی آئی کو تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کھانا تیار کرنے کے لیے دو مشقتی دیے گئے جو ماہر کک ہیں



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…