منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حماد اظہر کاپی ٹی آئی پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر نے پارٹی میں گروہ بندی کی نشاندہی کرتے ہوئے پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں پارٹی میں لابنگ اور مخصوص افراد کی اجارہ داری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قیادت کو ایسے لوگوں کی نشاندہی کی اور پنجاب میں دی جانے والی صدارت کی ذمہ داری مزید ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے میری عمران خان تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضامندی تھی۔انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کی بنیاد پر کیے گئے اور عمران خان کو یکطرفہ معلومات پہنچا کر تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا گیا،کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کہ لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور عمران خان کو غلط حقائق دے کر اپنا مقصد آج پورا کرلیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری اصغر کا قصور یہ کہ وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے، میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انہوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اور بھی بہت سے معاملات ہیں جہاں واضح طور پر زیادتی ہوئی ، غلط فیصلے کروائے گئے لیکن عمران خان تک اطلاع نہیں، اس صورتحال میں میرے قلم سے یا میری پنجاب کی صدرات کے دوران میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں میرٹ کا پامال کروں، میں نے پہلے بھی استعفیٰ اسی وجہ سے دیا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے رسائی کے بغیر معاملات کسی کے لئے بھی چلانا ممکن نہیں ہے۔حماداظہر نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو تا کہ وہ پارٹی چیئرمین تک پوری بات پہنچا سکیں، اس لیے میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔ عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…