پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

آرمی چیف نےدشمن کے پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آرمی ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر آرمی ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل نے ویٹرنز کی خدمات کو دلی خراج تحسین پیش کیا اور ویٹرنز کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تقریب میں آرمی چیف نے چیلنجز کے مقابلے میں اتحاد اور لچک کی بنیادی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ویٹرنز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن عناصر کی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ یہ پروپیگنڈا عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو کمزور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، ویٹرنز سمیت قوم کی غیر متزلزل حمایت ایسی تمام فضول کوششوں کو ناکام بنائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ویٹرنز نے بھی پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اندرونی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ تقریب پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ بندھن کا ثبوت ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے اپنے عزم میں متحد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…