ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کو جیت کی مبارکباد

datetime 9  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیاہے۔عمران خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ارشد ندیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں ارشد ندیم کو 92.97 میٹر دور جیولین پھینک کر نیا ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد گرائونڈ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک ہو۔کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کی استقامت نے ان کا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی ایتھلیٹ نیاولمپکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ تحریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…