بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

بارش کا پانی گھر میں داخل، پورا خاندان ڈوب گیا، خواتین و بچوں سمیت 11 جاں بحق

datetime 30  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں ،بجلی گرنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے،کوہاٹ میں ایک گھر کے تہہ خانے میں پانی جانے سے 11افراد جان کی بازی ہارگئے۔ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 اور راولپنڈی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث بانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جبکہ ایک 5 سالہ بچی تا حال لاپتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی میں لاپتا پانچ سالہ بچی کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد تھانہ وارث خان کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد، اور بچی سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…