منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے

datetime 25  جولائی  2024 |

لندن (این این آئی)اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان جیل سے ہی برطانیہ کی مشہور زمانہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے’اس الیکشن کی دوڑ میں برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی شخصیات بھی شریک ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے لیے بانی پی ٹی آئی کے مشیر زلفی بخاری نے برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وہ یہ الیکشن لڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد ہم اس کا باضابطہ اعلان کریں گے اور دستخطی مہم شروع کریں گے۔

دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک اس عہدے پر فائز رہنے والے ٹوری پارٹی کے چیئرمین 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔جریدے کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے برعکس آن لائن ہوں گے جس میں ادارے سے فارغ التحصیل افراد اپنے مکمل تعلیمی لباس میں الیکشن میں شرکت کرتے ہیں۔

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کی تھی۔دی ٹیلی گراف نے کہا کہ آکسفورڈ کے چانسلر بننے کا فیصلہ کرنے سے پہلے عمران 2005 سے 2014 تک بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔تاہم اخبار کے مطابق عمران خان کے اس الیکشن میں جیتنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ اس الیکشن کی دوڑ میں برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم سر ٹونی بلیئر اور بورس جانسن بھی شخصیات بھی شریک ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…