منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست’ تمام فریقین کو نوٹسز جاری

datetime 25  جولائی  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے درخواستگزار سے مکالمہ کیا کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار وکیل کی درخواست پر اعتراضات دور کردیے۔اس موقع اظہر صدیق نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سہولیات جیل رولز، ہائی کورٹ رولز اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں، یہاں پر جیل سہولیات سے متعلق مرکزی کیس کے ساتھ اس درخواست کو منسلک کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست صرف عمران خان کی حد تک نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حد تک بھی ہے۔بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دو روز پہلے یہ درخواست دائر کی تھی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…