بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران نے 9 مئی بارے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجہ

datetime 23  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9 مئی بارے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، زمان پارک میں رینجرز ایکشن کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا احتجاج وہاں ہوگا جہاں ہونا چاہئے چاہے وہ جی ایچ کیو ہو یا کوئی اور دفتر ہو،سانحہ 9 مئی پہلے سے سوچی سمجھی چال تھی، جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے تمام قوتیں جان لیںپی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے میں ہم پاکستان کی فلاح کیلئے بات کرنے اور آگے بڑھنے کو تیار ہیں،ہم چاہتے ہیں پاکستان میں انتشار نہ ہو، ہم چاہتے ہیں ملکی معیشت ترقی کرے ،عوام غربت مہنگائی سے چھٹکارا پائے، ملک میں جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے یہ تباہی کی جانب لے کر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ عوام سے ریاست کو دور کرکے ریاست کی فلاح نہیں پا سکتے، ضروری ہے عوام اور منتخب لیڈر شپ کو ساتھ لیکر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو خبر اعتراف کے حوالے سے چل رہی ہے وہ بالکل لغو بات ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے 9 مئی کے حوالے سے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا، ان کا موقف موجود ہے کہ 14مارچ کو زمان پر جب حملہ ہوا، پھر 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ ہوا، حملہ اوروں میں رینجرز، پولیس ، آئی ایس ائی کے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے بعد پارٹی میں فیصلہ ہوا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی اگر پولیس معاملات میں رینجرز، آئی ایس آئی نے مداخلت کی تو پھر پرامن احتجاج ہوگا، احتجاج وہاں ہوگا جہاں ہونا چاہئے، وہ جی ایچ کیو ہویا کوئی اور دفتر ہو، احتجاج میں کسی گملے، پتے کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا یہ ایک متفقہ فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، یہ پہلے سے بنائی گئی ایک سوچی سمجھی چال تھی جس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، آپ سے استدعا ہے جھوٹ کا سہارا لینا چھوڑ دیجئے، فریب پر قائم حکومت پاکستان کو آگے لیکر نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تمام قوتیں جان لیںپی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، لوگوں کو اٹھا کر زدوکوب کرنے کی کوششیں بے سود ہوں گی، یہ جماعت اب کہیں جانے والی نہیں، یہ جماعت عوام کے دلوں میں بستی ہے، اس کو ختم کرنا آپ کے لئے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چھوٹی سی کوٹھڑی میں محبوس ہیں جس کے ساتھ اٹیچڈ باتھ بھی نہیں بانی چیئرمین کا پیغام ہے کہ تمام قوتیں ہوش کے ناخن لیں، انگیجمنٹ کے لئے دروازے کھلے ہیں، چاہتے ہیں ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی حصہ ڈالے ،طاقت کا حصول ہمارا نصب العین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں یہ الزام ہے کہ پی ٹی آئی بات کرنے کو تیار نہیں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے جی ایچ کیو پاکستان سے باہر کا علاقہ نہیں، توڑ پھوڑ کی کوئی ہدایت نہیں تھی نہ منصوبہ تھا، جن لوگوں نے یہ کام کیا ان کو تلاش کریں، سزا دیں لیکن پوری پارٹی پر الزام نہ لگائیں، اب مرہم لگانے کا وقت ہے،بربریت کے ذریعے یہ ملک نہیں چل سکتا، چیف جسٹس کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر چکے ہیں،اس حوالے سے درخواست بھی سامنے اجائے گی، تواتر سے چیف جسٹس کے خاندان کے لوگ بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرتے رہے ہیں جو نازیبا بات ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…