بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ 9 مئی،اڈیالہ جیل میں سماعت: بانی پی ٹی آئی و دیگر پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

datetime 26  جون‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی۔مقدمات میں نامزد خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں، کارکنوں کو بھی اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…