جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

’’جو ملے اڑا دو‘‘ رائو انوار کو ان کائونٹرز میں بندے مارنے کا ٹاسک کس نے دیا تھا؟دھماکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام کے دوران رائو انوار کے بیان سے متعلق جب اینکر کامران شاہد نے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول سے سوال کیا کہ رائو انوار کہتے ہیں کہ انہیں آئی جی سندھ نے ٹاسک دیا تھا کہ دہشتگرد جہاں ملے اڑا دو جس پر جواب دیتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے رائو انوار کو کسی قسم کا ٹاسک نہیں دیا تھا جن لوگوں نے ایسا ٹاسک دیا تھا

ان سے جا کر پوچھا جائے۔ اینکر کامران شاہد نے نبیل گبول سے جب دوسرا سوال کیا کہ رائو انوار کا زرداری صاحب سے کیا تعلق ہے ؟جس پر نبیل گبول نے انتہائی مضحکہ خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ رائو انوار اور زرداری صاحب کا آپس میں کوئی تعلق نہیں زرداری صاحب زرداری قوم کے سردار ہیں جب کہ رائو انوار کا تعلق رائو برادری سے ہے۔ نبیل گبول کی اس بات پر پروگرام میں شریک ن لیگ کے رہنما بیرسٹر محسن رانجھا ہنسنے لگ گئے اور کہا کہ واہ! نبیل گبول صاحب آپ نے تعلق کی کیا خوب تشریح کی ہے۔ بیرسٹر محسن رانجھا نے اس موقع پر نبیل گبول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نبیل گبول صاحب تعلق صرف قوم یا برادری کی بنیاد پر نہیں ہوتے بلکہ تعلقات جب تصاویر بولتی ہیں تب سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رائو انوار کو جہاز پر بٹھا کر فرار کروا دیا گیا ہے انہوں نے جہاز کی ملکیت سے متعلق اپنی گفتگو میں عندیہ دیا کہ وہ جہازآصف زرداری یا سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کا تھا۔واضح رہے کہ رائو انوار کی گرفتاری سے متعلق اس وقت کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ سندھ حکومت رائو انوار کی گرفتاری کے احکامات کیوں جاری نہیں کر رہی اور رائو انوار اس وقت تک گرفتار کیوں نہیں ہو سکےجبکہ رائو انوار سے متعلق یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ انہوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جعلی دستاویزات پر جانے کی کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…