اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نےنوجوانوں کو مفت چینی زبان سکھانے کا اعلان کر دیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی کے منصوبے میں خیبرپختونخواکے نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ مواقع دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اوران ملازمتوں کے حصول کےلئے صوبہ بھرمیں چینی زبان مفت سکھائی جائے گی ۔اس حوالے سے خیبرپختواحکومت نے اعلان کیاہے کہ وہ نوجوان جو
پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نوکریوں کے خواہشمند ہیں وہ حکومتی اخراجات پر چین کی زبان سیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے اضلاع میں تین سے چھ ماہ کے کورسز کا اجراء کیا جارہا ہے جبکہ دلچسپی رکھنے والے نوجونوں کو پانچ ماہ کی تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس کی بدولت ان نوجوانوں کوچینی کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔