ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا، عارف علوی نے حلف لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا ، تقریبِ حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی،حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کووزیرِ اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سابق صدر آصف زرداری،سابق وزیراعظم نواز شریف، سبابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما ئوں علاوہ مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم ہائوس میں تشریف لے آئے جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف کرایا گیا، اس دوران وزیراعظم نے عملے سے مصافحہ کیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہباز شریف 201 ووٹ لے کر قائدِ ایوان منتخب ہو گئے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ جے یو آئی ف کے ارکان نے بائیکاٹ کرتے ہوئے رائے شماری میں شرکت نہیں کی۔شہباز شریف ملک کے 24 ویں وزیرِ اعظم اور 16 ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ترک صدر رجب طیب اردوان پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے پاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلی فون کیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…