خواجہ آصف نے دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار صدر عارف علوی کو قرار دیدیا

30  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی اور دفاعی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار صدر مملکت عارف علوی کو قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی حملے اور قومی عمارات اور دفاعی تنصیبات پر حملے کی ابتدا عارف علوی نے کی

سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی بھی عارف علوی نے کی ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ اگر ملکی قانون نے ان سے حساب نہ لیا تو وہ اس جہاں میں نہ سہی اگلے جہاں میں حساب دیں گے، میرا موقف تاریخ کے واقعات کی بنیاد پر ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا، عمران خان کو فوج یا رینجرز نیگرفتار نہیں کیا، رینجرز نے عمران خان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں اور اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کر رہے ہیں، عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث شروع نہیں ہوئی، تحریک انصاف پرپابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائیگا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…