الیکشن کیلئے حکومت اورپی ٹی آئی کی تاریخیں سامنے آ گئیں

3  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے عام انتخابات کیلئے 15ستمبر جبکہ پی ٹی آئی نے 15اگست کی تاریخ دے دی۔ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والے مذاکرات کا تیسرا اور فائنل راؤنڈ گزشتہ روز ہوا جس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات سے قبل فریقین نے اپنے قائدین سے تفصیلی مشاورت کی، (ن) لیگ کے ارکان نے نواز شریف سے بھی مشاورت کی جبکہ پی ٹی آئی کا وفد عمران خان سے مشاورت کے بعد مذاکرات میں شریک ہوا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے عام انتخابات کیلئے 15ستمبر جبکہ پی ٹی آئی نے 15اگست کی تاریخ دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے 14مئی سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کی تجویز دی ہے، جبکہ حکومتی اتحاد نے 15جولائی کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا ہے۔

دونوں فریقین نے اپنی تجاویز ایک دوسرے کے سامنے رکھنے کے بعد اپنے اپنے قائدین سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔ 2روز تک فریقین مشاورت مکمل کرکے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ فریقین نے مذاکراتی عمل پر بیان بازی روکنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال ابتر ہوئی تو الزام حکومت پر آئیگا، حکومتی اتحادی نے عمران خان کے یوٹرن کے خدشات پر اظہار تشویش کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…