متاثرین سیلاب کی گالیاں سن کر نہیں، الیکشن کی خبر پر غصہ آتا ہے،وزیر اعلی سندھ

20  ستمبر‬‮  2022

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کی صورتِ حال میں الیکشن کی خبر سننے کا بھی وقت نہیں، سیلاب کی صورتِ حال میں ٹی وی پر الیکشن کی خبر آئے تو میں چینل بدل دیتا ہوں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں 30 میں سے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے

، کراچی میں اوسط بارش سے زیادہ بارشیں ہوئیں، بارشوں سے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔انہوںنے کہاکہ پڈ عیدن میں 1800 ملی میٹر بارش ہوئی، ان اضلاع میں 30 لاکھ سے زیادہ کچے مکانات ہیں، ہم نے 30 لاکھ گھرانوں کے لیے چھت کا بندوبست کرنا ہے، ہمیں فوری طور پر ڈیڑھ ملین خیموں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث پانی کا بہاو اتنا تیز تھا کہ کوئی شخص کچھ نہیں بچا سکتا تھا، لوگ کوشش کرتے ہیں کہ پانی ان کی طرف نہ آئے، مگر پانی کسی امیر غریب کو نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سیلاب سے بڑا ایشو ہیں، 504 کیمپس پورے سندھ میں لگائے ہوئے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کر رہا ہے، متاثرین کو دوائیں فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں مچھر دانیوں کی کثیر تعداد میں ضرورت ہے، غیر ملکی سفیروں سے بھی کہا ہے کہ ہمیں فنڈ کی نہیں، خیموں اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، ان کی شکایات بھی ہیں، ایم کیو ایم کے ایک وفد کے ساتھ آج ملاقات ہو گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہوتی ہے، کراچی میں 1100 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفرااسٹرکچر کو شد ید نقصان پہنچا۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کر دیے تھے، کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز چاہئیں۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…