وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال

13  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کر دیئے گئے ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر ہے ،وزیر اعظم بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں

اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ بیان کے مطابق گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کر دیئے گئے ،ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی،ایم 8 موٹروے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے،ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فلحال یکطرفہ کھولا گیا ہے،بیان کے مطابق تیمر گرہ – باجوڑ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال،باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال کر دیئے گئے ۔ بیان کے مطابق بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے،وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی،وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباشی دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔انہوں نے لکھا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…