لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ چیک کرنے کیلئے عملے کو بھیجا جاتاہے اور ۔۔۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کا تہلکہ خیز دعویٰ

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن ، این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا تے ہوے کہا کہ جہاں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہاں عملہ گڑ بڑ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہرلگانے کی جگہ پر عملہ کو عین ووٹ پر مہر

لگاتے ہوئے بھیجا جاتا ہے۔لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ کو چیک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا پولنگ کا عمل ہماری نظر میں مشکوک ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ کے عمل پر اعتراض کر دیا۔یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل کی جانب سے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کیا گیا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا ہے، یہ ووٹ کینسل کیا جائے۔ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنے گئے تھے ۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ارکان کے ووٹ چیک کر رہے تھے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ تمام عملہ پولنگ بوتھ سے ہٹ جائے، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔علاوہ ازیں سینیٹ الیکشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہنے کیساتھ ساتھ دن بھر موزوں بحث بنا رہا سرکاری دفاتر یا کاروباری مراکز’ گلی محلے ہوں یا بازار یا سیاستدانوں کے ڈیرے ہر جگہ پر سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے ہی گفتگو دیکھنے میں آئی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے مختلف اقسام کی پوسٹیں دیکھنے میں آئیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…