ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا کوئٹہ جانے کا اعلان وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ میں آرمی چیف کا اہم کردار سامنے آگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)سانحہ مچھ کے متاثرین کی جانب سے دھرنا ختم اور شہدا کی تدفین کے اعلان کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے آج ہی کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا، اسی حوالے سے نجی ٹی وی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا

کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید بیرون ملک تھے جب انہیں اس واقعے کا پتہ چلا۔انہوں نے فوراً یہی کہا کہ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں۔آرمی چیف نے ہزارہ برادری کی سکیورٹی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو کوئٹہ بھجوانے کے لیے بہت زیادہ کردار آرمی چیف نے ادا کیا۔انہوں نے موجودہ صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ہزارہ برداری کے ساتھ ہونے والے ظلم اور پورے ملک میں احتجاج کے پیش نظر آرمی چیف نے وزیراعظم سے پہلے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔آرمی چیف وہاں پر چند اہم میٹنگ کریں گے، شہدا کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے دھرنا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیے جو کامیاب رہے،دھرنا منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں اور اتفاق رائے سے تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان جمال کمال خان ایک بار پھر دھرنا منتظمین اور شہدا کے لواحقین سے مذاکرات کیلئے

مغربی بائی پاس پہنچے، وفاقی وزیر علی زیدی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔دھرنا منتظمین نے وفاقی وزرا اور وزیراعلی بلوچستان کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگیا ہے، ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزرا اور مقامی انتظامیہ کے ممنون و مشکور ہیں، مذاکرات میں طے ہونیوالے تمام معاملات کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…