سی سی پی او لاہور کے تبادلے کیلئے 10کروڑ روپے لگے عمر شیخ کے ٹرانسفر سے متعلق اہم انکشافات

4  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کاررئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کے ٹرانسفر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان محمد مالک نے کہا کہ سی سی پی او کے عہدے سے ہٹائے جانے کے

بعد عمر شیخ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس لیے تبدیل کیا گیا ہے کہ ڈیفنس میں 50 ارب روپے کی جائیداد و زمین کا معاملہ تھا جس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں موجود ایک اعلیٰ افسر گذشتہ ایک ماہ سے میرے پیچھے لگے ہوئے تھے۔جس پر صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ بالکل حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر خورشید کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طاہر خورشید ڈیرہ غازی خان میں کمشنر تھے ، ذرا وہاں سے ان کی ریپیوٹیشن پوچھ لی جائے۔رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان بزدار صاحب میں ہے اور بزدار صاحب کی جان طاہر خورشید صاحب میں ہے۔ طاہر خورشید پر بہت سارے الزامات ہیں۔لاہور سے متعلق وزیراعلیٰ اور وزرا کو ایک تجویز ہے کہ کسی پراپرٹی ڈیلر کو سی سی پی او لگا کر دیکھیں ۔ اس سے لاہور کی عوام ، وزیراعلیٰ، صحافی سب لوگ خوش ہو جائیں گے۔ ابھی جن کو سی سی پی او لاہور کا عہدہ دیا گیا ہے انہوں نے لندن کی ایک فیملی تھی ان کے پلاٹ پر

قبضہ کیا تھا۔ غلام محمود ڈوگر کو شہباز شریف نے برطرف کیا تھا۔ اب یہ دیکھیں کہ جس کو آٹھ سال پہلے برطرف کیا گیا تھا، آٹھ سال بعد اسی کو دوبارہ لے آئے ہیں۔سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے بندے ٹھیک چاہئیں۔ رئوف کلاسرا نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق عمر شیخ کے

ٹرانسفر پر دس کروڑ روپے لگے ہیں۔ قبضہ گروپوں نے پیسے اکٹھے کر کے کسی ایک بڑے بندے کو دئیے ہیں تاکہ عمر شیخ کو ہٹایا جائے۔ یہ سارا سودا دس کروڑ میں ہوا ہے کیونکہ انہوں نے کھوکھروں کے اوپر ہاتھ ڈالا ہوا تھا اور رائل پام والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو رہی تھی ۔یاد رہے کہ عمر شیخ اپنی تعیناتی کے بعد سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…