وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے نام کا اعلان کردیا‎

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا کام شروع کردیا ، وزیراعلی ٰگلگت بلتستان کی حتمی منظوری کیلئے دو ناموں میں سے بیرسٹر خورشید شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ

کے لیے 2 نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔ بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائے گئے تھے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت خواتین کی 6 مخصوص اور ٹیکنو کریٹس کی 3 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اکبر علی اور فضل رحیم جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام شہزاد ٹیکنوکریٹس نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 4 پی ٹی آئی کو ملیں جبکہ ایک مخصوص نشست پیپلزپارٹی اور ایک ن لیگ نے حاصل کی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص 4 نشستوں پر پی ٹی آئی کی کنیز فاطمہ، ثریا زمان، دلشاد بانو اور کلثوم الیاس منتخب ہوئیں، پیپلزپارٹی کی سعدیہ

دانش اور ن لیگ کی صنم بی بی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں پہنچی ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 6 کامیاب آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی میں

شمولیت اختیار کی جس کے بعد پی ٹی آئی کی کل نشستوں کی تعداد 16 ہو گئی تھی ۔ اب خواتین کی 4 اور ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان اسمبلی کی کل 33 میں سے 22 نشستیں مل چکی ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی واضح پوزیشن میں آ چکی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…