”جس کرپٹ پر ہاتھ ڈالتا تھا عمران خان کہتے تھے یہ ہمارا فنانسر ہے” شبر زیدی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان نے فری ہینڈ کام نہیں کرنے دیا۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی نے کراچی میں اپنے قریبی حلقہ احباب میں کھلے عام کہا کہ میں کیا کروں ،جس کرپٹ پر ہاتھ ڈالتا تھا یہ کہتے تھے کہ وہ ہمارے فنانسر ہیں۔دریں اثناایف بی آرکے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خاموشی توڑ دی اور اپنے کھلے خط میں اپنی ناکامی کی وجوہات بتا دیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ یہ اراکین اسمبلی ایسی ٹیکس پلاننگ کرتے ہیں جو وہ نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ارب پتی اراکین قومی اسمبلی ان سے کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ ان کی اکنامکس دیگر معزز شخصیات کے مقابلے میں ناکام رہی، بطور چیئرمین ایف بی آر وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر کرپشن ذاتی حیثیت میں کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ بیرون ملک جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…