اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدمات کررہے ہیں ۔اشیائے کی وافر موجودگی سے مہنگائی میں کمی آئے گی ۔گندم اور چینی کی درآمد سے قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔مہنگائی کنٹرول ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
ذرا ئع کا مزید کہناہے کہ سیاسی معاملات پر وزیر اعظم کی زیر صدارت زیرو آور اجلاس الگ ہوا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہئیے۔ اجلاس میں کابینہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ کابینہ اراکین کا کہناتھا گستاخانہ خاکوں اور تشہیر کسی صورت قبول نہیں ہے۔اظہار آزادی رائے اور گستاخی میں فرق ہے۔آزاد اظہار رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔،وزیر اعظم عمران خان نے کہادنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔عالمی برادری دوہرا معیار ختم کرے۔ کابینہ نےکہا کہ گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔