جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

دل کرتا ہے تینوں کو مار کر خودبھی مر جائوں سی سی پی اولاہور عمر شیخ کی اپنے کاروباری شراکت داروں کو گالیاں دینے ، دھمکانے کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ لیک

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی ایک اور مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی ۔ آڈیو ریکارڈنگ میں عمر شیخ اپنے کاروباری شراکت داروں کو گالیاں نکالتے اور دھمکیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں ۔آڈیو میں مبینہ طور پر عمر شیخ کہہ رہے ہیں کہ

”جو بھی واقف نکلا، اس نے مجھے چھرا مارا، آپ تینوں بھائیوں کے منہ پر لعنت ہو، اب آپ سے کھلی جنگ ہوگی، آخری 5 سالوں میں کام اس لیے شروع کیا تھا کہ باعزت روزگار بن جائے”۔ سی سی پی او نے کال کے دوران مخاطب کو گالیاں بھی دیں ۔ مبینہ آڈیو میں عمر شیخ کسی شخص کو دھمکاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ”ایک کینیڈا بھاگ گیا دوسرا یہاں چھپ گیا ، گالیاں نہ نکالوں تو کیا کروں، دل کرتا ہے آپ تینوں کومار کر خود بھی مرجائوں، آپ میری موت کا سامان کر رہے ہو ، میں آپ کی موت کا سامان کروں گا”۔عمرشیخ نے مزید کہا کہ مجھے جواب دو ورنہ چھوڑوں گا نہیں ۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ذاتی دوستوں سے بات ہورہی تھی اورکچھ نہیں ہے، دریں اثناسی سی پی او لاہور عمر شیخ کی آڈیو کالز منظر عام پر آنے کے معاملے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور سے تحریری وضاحت مانگ لی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور کو طلب کیا

اور ان سے تفضیلی ملاقات کی جس میں سی سی پی او لاہور نے اپنی وضاحت پیش کی تاہم ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ اپنی وضاحت تحریری طور پر پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…