بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی کامیابیوں اور معاشی ترقی کی میڈیا پر تشہیر کیوں نہیں ہوتی؟ وزیراعظم وزرا ء پر برس پڑے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی کامیابیوں کی میڈیا کے ذریعے تشہیر نہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان معاشی ٹیم پر برہم ، مشیر خزانہ ،معاشی ٹیم کو میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ اور

معاشی ٹیم کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پروپیگنڈا زائل کرنے کے لیے میڈیا پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا حکومت کی معاشی میدان میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی میڈیا پر تشہیر نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے ٹی وی ٹاک شوز میں معیشت سے متعلق جھوٹے دعوئوں کے جواب میں حکومتی موقف نہیں آتا جس سے عوام میں حکومت کی معاشی پالیسیوں سے متعلق غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کی روک تھام اور عوام کو حقیقی تصویر دکھانے کے لیے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور ان کی معاشی ٹیم میڈیا ، ٹی وی ٹاک شوز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور بھرپور حکومتی موقف پیش کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…