پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان غصے میں آ گئے اور اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ ہمیں عمران خان نامنظور ہے، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عمران خان ریاض نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات کے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسا بھی وقت آیا جب عمران خان سعودی عرب کے لیے ناقابل قبول ہو گئے ۔

پاکستان،ملائیشیا اور ایران الگ بلاک بنا رہے ہیں تو محمد بن سلمان نے ملاقاتوں کا ٹرانسکرپٹ حاصل کر لیا،جس میں عمران خان نمایاں پوزیشن میں تھے،سعودی ولی عہد غصے میں آ گئے اور اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ ہمیں عمران خان نہیں چاہئے، 26 لاکھ لوگ سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔16لاکھ متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں۔پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ انہی دو ممالک سے آتا ہے۔انہی ممالک نے پاکستان کو ادھار پیسے بھی دئیے تھے،پٹرول بھی ادھار دیا تھا۔دونوں ممالک نے شدید ردعمل دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہمارے عمران خان پر بہت احسانات ہیں۔اس لیے انہوں نے کہا کہ یہ بندہ بطور وزیراعظم ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی اس حوالے سے بات کی۔اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے ہی سعودی عرب کا ایک بندہ چھوڑا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کا غصہ ختم کرنے کے لیے نواز شریف کو ریلیف دیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…