اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ سے ایسے کون سے 2ریلیف مانگے جس پر عسکری قیادت راضی نہ ہوئی، عمران خان نے بھی صاف انکار کردیا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق حکمران جماعت (ن )لیگ کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے 2 طرح کے ریلیف مانگے جارہے تھے ، جو پیکیج یہ لینا چاہتے تھے اس پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید دونوں ہی راضی نہ ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی انکار کردیا گیا ، ان خیالات کا اظہار صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جو دو ریلیف مانگے گئے ان میں ایک یہ ہے کہ کسی بھی طرح سے پارلیمنٹ سے ترمیم کروادیں کہ جب تک سپریم کورٹ سے فائنل اپیل خارج نہ ہوجائے اور فیصلہ ملزم کے خلاف نہ آجائے، تب تک کسی کو بھی نا اہل نہیں کیا جائے گا ، یہ ریلیف بنیادی طور پر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نوازشریف کیلیے مانگا گیا ، جس میں اولین ترجیح مریم نوازتھیں ، کیونکہ انہیں احتساب عدالت سے سزا ہوئی،جس کے بعد ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کیا ، اسی لیے چاہتے ہیں کہ جب تک سپریم کورٹ سے سزا نہ ہوجائے تو کسی کو بھی ڈس کوالیفائی نہ کیا جائے، تاکہ اس طرح سے مریم نواز کی ڈس کوالیفکیشن کو ختم کروایا جاسکے اور وہ سیاست میں پوری طرح سے حصہ لے سکیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرا ریلیف سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لیے مانگا جارہا تھا، وہ یہ تھا کہ جب تک حتمی سزا نہ ہوجائے تب تک گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے، جس کا مقصد شہباز شریف کی گزشتہ روز ہونے والی گرفتاری کو روکنا تھا۔

ریلیف کا ایک حصہ یہ تھا کہ سو کروڑ سے کم کی کرپشن نیب کی دسترس میں نہ آئے، ریمانڈ کی مدت کو کم کیا جائے، جبکہ چار پانچ سال سے زائد چلنے والے مقدمات کو ختم کردیا جائے اور جعلی اکائونٹس والا معاملہ بینکنگ عدالتیں سنیں تاکہ اس کو بھی نیب کی دسترس سے نکالا جائے، اس ریلیف کا بنیادی فائدہ شریف خاندان اور زرداری فیملی کو ہونا تھالیکن معاملات طے نہ ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…