اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرار داد کی توسیع کی ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں نہیں جھکایا جا سکتا،اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔پیر کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری
پر رد عمل میں ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے APC کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، APC میں کئیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔