حافظ آباد (آن لائن)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کا نیا نقشہ جاری کر دیا گیا ہے۔اور اس سلسلہ میں تمام وفاقی،صوبائی محکموں،وزارتوں،ڈویژنز اور ضلع کی سطح پر اداروں کے سر براہان کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان پولیٹیکل سروے کی جانب سے جاری کیے
جانے والے نقشہ کو استعمال کیا جائے۔جبکہ تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے دفاتر میں پاکستان پولیٹیکل سروے کی جانب سے جاری کیے جانے والے نقشہ کو اویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کا نیا نقشہ پولیٹیکل سروے کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔