پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نےعالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرلی بھارت کشمیر معاملے پر مکمل طور پر ناکام گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت گذشتہ 7دہائیوں نہتے کشمیریوں پر طاقت کااستعمال کر رہاہے طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔شاہ محمودقریشی نے کہا حکمت عملی ناکام ہونیکی آوازیں بھارت کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا بھارت نے یکطرفہ قوانین اوربندشوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکو دباناچاہا،وزیرخارجہ نے کہا 5اگست 2019 کے بعد کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا بھارت وقتی طور پر آواز دبانے میں کامیاب تو ہو سکتا ہے مگر ان مظالم سے ،مسئلہ حل نہیں ہو گا-وزیر خارجہ نے کہا بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے،وزیرخارجہ نے کہا آج مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیاجارہاہے،کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے ہیںیہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا۔ہم کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پراٹھاتے رہیں گے،وزیرخارجہ نے کہا آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے، وزیر خارجہ نے کہا ایس سی او اجلاس کی سائیڈلائن پر میری دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ان دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کیاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ نے کیسے نظر انداز کیا اس پربات ہو گی۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ نے جہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیرکے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے،وزیرخارجہ نے کہا میں نے یورپین یونین کی

سفیر سے اپنی ملاقات کے دوران بھی یہی کہا کہ یورپی یونین تو انسانی حقوق کی علمبردار ہے ان کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانی چاہیے وزیر خارجہ نے کہا کشمیرمیں انسانی حقوق کو بیدردی سے پامال کیا جا رہا ہے،وزیرخارجہ نے کہا ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتاہوں ۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کو وقتی طور پر ایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے،

وزیرخارجہ نے کہا کورونا کی وجہ سے جب معیشت دباؤ میں ہے ان حالات میں یہ بڑاریلیف ہے ۔ انہوں نے کہا چین ہمارا دوست ہے،مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیاہے،وزیرخارجہ نے کہا سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تاریخی تعلقات ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب کیساتھ ہمارا ایک جذباتی لگاؤ ہے،مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا اللہ کا کرم ہیکہ کورونا کی صورتحال میں

بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم کی سربراہی میں این سی او سی سمیت ہمارے تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وبا کے حوالے سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ہم نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں وہاں بھی ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا طبی ماہرین بار بار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،وزیرخارجہ نے کہا ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا تاکہ ہم غفلت کے مرتکب نہ ہوں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…