جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرفتار ملزم شفقت حسین اور اسکے خاندان کا خوف آج بھی قائم ،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)موٹروے کیس کے دوسرے ملزم شفقت  حسین کے بارے میں علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا ہے کہ پورا خاندان مختلف واقعات میں ملوث ہے اور انہوں نے علاقے میں خوف کی فضا قائم کر رکھی تھی ۔6 ماہ پہلے پورا خاندان علاقہ چھوڑ گیا لیکن ان کا خوف آج بھی ختم نہیں ہوا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میںملزم شفقت  حسین کے اہل علاقہ ان کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ، 6 ماہ پہلے شفقت  حسین اپنے باپ اللہ دتہ اور بھائی بابر کے ساتھ یہاں سے نکل گیا ، انہیں معلوم نہیں کہ وہ اب کہاں ہیں ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم شفقت  حسین اور اس کا بھائی بابر بھی عابد کے ساتھ مختلف واقعات میں ملوث تھے ، 2019 میں شفقت کے بھائی بابر نے ملزم عابد کے ساتھ ایک بیوہ خاتون کے ساتھ واقعہ کی اور ضمانت پررہا ہو کر آیا تو متاثرہ خاتون کے خاندان کو دھمکیاں دیتا رہا ۔دریں اثنا گرفتار ملزم شفقت حسین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں  انکشافات کیے ہیں۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کرنے کے لیے عابد نے اسے اور بالا مستری (اقبال )کو لاہور بلایا، واقعہ کے لیے تینوں نکلے لیکن بالا مستری واپس چلا گیا۔ شفقت  حسین نے اعتراف نے کیا کہ اس نے اور عابد علی نے ڈکیتی کی اور خاتون کونشانہ بنایا۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ہم نشے میں تھے، متاثرہ خاتون سڑک سے نیچے نہیں جارہی تھی، ہم پہلے بچوں کو نیچے لے کر گئے تو پھر خاتون سڑک سے نیچے آگئی، خاتون کو سڑک سے نیچے آنے کے بعد ہم نے اس کی آبرو ریزی کی، گاڑی کا شیشہ توڑنے سے عابد کا ہاتھ بھی زخمی ہوا تھا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ جائے وقوعہ پر پہلے بھیمختلف واقعات کرتے رہے ہیں، پتھر یا لکڑی پھینک کر گاڑیوں کو روکتے تھے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…