بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کو پنجاب میں 1600ایکڑ اراضی 10روپے فی ایکڑ سالانہ لیز پر دی گئی ،مزید 20سال کیلئے لیز کرنے کی درخواست ، حیران کن انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پنجاب میں تقریبا ً1600 ایکڑ جگہ مزید 20 سال کے لئے لیز پر دینے کی درخواست کر دی ۔ یہ جگہ 30 سال پہلے یو اے ای کے حکمرانوں کو 10 روپے فی ایکڑ سالانہ لیز پر دی گئی تھی جس کی میعاد ختم ہونے پر انہوں نے مزید 20 سال کے لئے جگہ کی لیز جاری کرنے کا کہا ہے۔

جبکہ قانون کے مطابق کسی غیر ملکی کو زرعی فارم، باغ ، یا کسی زرعی مقاصد کے لئے جگہ لیز پر نہیں دی جاسکتی ہے۔ روزنامہ نوائے وقت میںمعین اظہر کی شائع خبر کے مطابق چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بورڈ آف ریونیو کو جگہ کی فراہمی کے لئے لیٹر لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای ہیڈ آفس رحیم یار خان کی طرف سے لیٹر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چولستان میں 610 ایکڑ جگہ جو چک نمبر 312 / l۔ 118 ایکڑ 4 کینال جگہ چک نمبر 271 / l اور 800 ایکڑ جگہ چک نمبر 312 / 1l شیخ زاید بن النہیان جو یو اے ای کے صدر تھے کو تیس سال کے لئے الاٹ کی گئی تھی یہ جگہ کی لیز 30 سال کے لئے کی گئی تھی۔ جو یہاں پر لائیو سٹاک فارم ، زرعی فارم بنانے کے لئے دی گئی تھی اس کی لیز ختم ہو رہی ہے اس لئے اس کو مزید 20 سال کے لئے اب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نام پر کر دی جائے۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یہ جگہ چونکہ کالونی ڈیپارٹمنٹ بورڈ آف ریونیو نے لیز پر دی تھی اسلئے اس کی لیز کے بارے میں مزید فیصلہ کر دیا جائے۔ اس بارے میں بورڈ آف ریونیو کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق پہلے 610 ایکڑ جگہ حکومت پنجاب نے 1989 میں لیز پر دی گئی تھی جو 13 مارچ 1989 کو دی گئی تھی جس کی فیس فی ایکڑ 10 روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی۔

اس کے بعد 118 ایکڑ 4 کینال جگہ 5 مئی 1994 کو الاٹ کی گئی جو لیٹر نمبر 3948-93 / 1551-cl11 الاٹ کی گئی اور 1994 میں بھی جگہ 10 روپے فی ایکڑ سالانہ پر آلاٹ کی گئی تھی۔ اس کے بعد 3 جولائی 1994 کو مزید 800 ایکڑ جگہ یو اے ای کے صدر کو الاٹ کر دی گئی۔ اس کی قیمت بھی 10 روپے فی ایکڑ سالانہ آلاٹ کی گئی تھی۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کی جانب سے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ جو لیز 30 سال پہلے کی گئی تھی اس معاہدے کی شق 5 کے تحت لیز کو کرایہ بڑھا کر مزید 30 سال کے لئے لیز دی جائے گی اس لئے حکومت پنجاب لیز معاہدے کے تحت لیز میں مزید اضافہ کر دے۔

اس بارے میں بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق یو اے ای کے حکمران کو دی جانے والی لیز قانون کے مطابق نہیںتھی کیونکہ حکومت کسی بھی غیر ملکی کو زمین کی لیز نہیں کر سکتی لیکن اس وقت قانون میں نرمی کر کے یو اے ای کے حکمرانوں کو زمین الاٹ کی گئی تھی۔ بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے کہا ہے کہ جگہ چونکہ شیخ زاید بن سلطان النہیان کو لیز پر دی گئی تھی لیکن 2010 ہی یہ جگہ موجودہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے نام پر کر دی گئی تھی اس وقت زمین کی فی ایکڑ قیمت بھی بڑھائی گئی تھی جو 10 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی ایکڑ سالانہ کر دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…