بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا، یوم آزادی کے موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قوم کو 74ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا اور یہ خواب بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علاقہ اقبال کا تھا قائد کے اس  پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہو چکا ہے جس پاکستان میں تمام شہریوں کے لئے قانون برابر اور ایک اسلامی فلاحی ریاست ہو گی ،ہم کشمیریوں کو ہر سطح پر ہر طرح کا

تعاون فراہم کرتے رہیں گے ۔ سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  وزیر اعظم عمران خان نے علامہ اقبال کا ایک شعر  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا نوجوان نسل کے لئے 2014 کے دھرنے میں بھی یہی پیغام تھا اور نوجوان نسل کے لئے آج بھی یہی شعر انمول سبق ہے کہ  ’’سبق پڑھ پھر صداقت کا ، عدالت کا ، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا ‘‘۔ ایک اورٹو ئٹ میں  انہو ںنے اپنی قوم کو 74 یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پاور سیکٹر میں وراثت میں ملے نقصان دار ڈھانچے کو ٹھیک کر رہے ہیں ۔طویل مذاکرات کے بعد  آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں یہ معاہدہ بجلی کی پیداواری لاگت اور گردشی قرضہ کم کرنے میں مدد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بہادر کشمیریوں کے لئے پیغام ہے کہ ہماری قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ ہم کشمیریوں کے لئے ہر سطح پر تعاون فراہم کریں گے ۔کشمیری بہت بہادری سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا صورت حال سے کامیابی سے نمٹنے پر اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بعد ازیں قوم کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ خواب یہ تھا کہ ہم نے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بناتا تھا اور اس ریاست کے اندر قانون کی بالادستی قائم کرنی تھی، جہاں سب انسانوں کے

بلا رنگ و نسل برابر ہونے تھے اور ان کے حقوق ریاست کی ذمہ داری تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سفر کی طرف نکلے ہوئے ہیں اور مجھے کوئی شک نہیں کہ انشااللہ ایک دن اس منزل پر ہم پہنچ جائیں گے لیکن اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو میں دوسری مبارک باد یہ دینا چاہتا ہوں کہ جس طرح قوم نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کیا شاید ہی

کسی اور نے اس طرح بیلنس کیا  شروع میں ہمیں خوف تھا ایک طرف لوگ کورونا سے مریں گے جبکہ دوسری طرف لاک ڈان لگانے سے لوگ بھوک سے مریں گے ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج کورونا کے کیسز نیچے اور معیشت اوپر جانا شروع ہوگئی ہے لیکن یہ نہیں کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں، ابھی بھی چیلنجز سامنے ہیں، سب سے بڑی احتیاط یہ ہے کہ ہم جب باہر جائیں تو فیس ماسک پہنیں

کیونکہ اس سے وبا کے پھیلنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔قوم کو تیسری مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سال بہت مشکل گزرے ہیں لیکن اس کے بعد ہماری معیشت اٹھنا شروع ہوئی ہے، جس طرح ہمیں حکومت ملی تو بہت مشکل حالات تھے ہمارے پاس غیرملکی زرمبادلہ نہیں تھا، ہم قرضوں کی قسطیں نہیں دے سکتے تھے، شروع میں ہم دیوالیہ بھی ہورہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک اگر

قرضوں یا واجبات پر دیوالیہ ہوجائے تو ملک پر بہت برے اثرات آتے ہیں، ڈالر آنا کم ہوجاتے ہیں، روپیہ نیچے گرتا ہے اور ڈالر کی قیمت اوپر چلی جاتی ہے، جس کے باعث درآمد کی جانے والی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں اور ملک میں مہنگائی آجاتی ہے، ہم بہت بری مہنگائی سے بچے ہیں کیونکہ ہم دیوالیہ ہونے سے بچ گئے تھے اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کے حالات آسان تھے، میں جانتا ہوں کہ

لوگوں کے حالات مشکل تھے اور ہیں تاہم خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتر ہورہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید  کہا کہ اگر آپ نے دیکھنا ہے کہ کاروباری برادری کا ملکی معیشت پر کتنا اعتماد ہے تو اسٹاک مارکیٹ دیکھیں، ہماری مارکیٹ کامیابی سے ریکارڈ اوپر گئی ہے، لوگوں کا اعتماد بڑھنا شروع ہوگیا ہے، ہم نے تعمیراتی صنعت کو وہ مراعات دی ہیں جو کبھی پاکستان کی تاریخ میں

اس شعبے کو نہیں ملی تھیں تعمیراتی شعبے کے ساتھ 40 صنعتیں اوپر اٹھنا شروع ہوتی ہیں جس سے لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوجاتا ہے اور دولت بڑھنا شروع ہوجاتی ہے جب ملک کی دولت بڑھنا شروع ہوتی ہے تو 2 کام ہوتے ہیں، ایک تو ٹیکس بڑھنا شروع ہوتا ہے اور ہم اس ٹیکس کو نچلے شعبے کو اوپر لانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جبکہ دوسرا یہ کہ ہم قرض واپس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو 2 بڑے بوجھ تھے، ایک یہ کہ گزشتہ حکومتوں نے قرضے لیے ہوئے تھے، اس پر ہم نے پہلے سال جتنا ٹیکس اکٹھا کیا 4 ہزار ارب روپے اس میں سے 2 ہزار ارب روپے قسطوں میں اداکیے، جس سے ملک کے پاس آدھا پیسا رہ گیا ملک چلانے کے لیے جس کی وجہ سے اور قرض لینا پڑا   دوسرا بوجھ توانائی کے شعبے کا ہے کیونکہ بجلی مہنگی بنا رہے تھے

کیونکہ جو معاہدے ہوئے   اس میں بجلی مہنگی بن رہی اور ہم اس قیمت پر عوام کو بجلی بیچ نہیں سکتے تھے، اسی وجہ سے ہماری صنعت برصغیر کی صنعت سے مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ وہاں بجلی سستی تھی  اس وجہ سے ہماری معیشت اٹھ نہیں رہی تھی، تاہم اللہ کا شکر ہے آج ہماری آمدنی بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور کورونا وائرس کے باوجود جولائی میں ٹیکس وصولی ہدف سے زیادہ ہوئی ہے

اور آگے مزید بہتر حالات نظر آرہے ہیں کورونا کی وجہ سے دنیا کی برآمدات کم ہوئی ہے تاہم پاکستان کی برآمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اس کے علاوہ سیمینٹ کی فروخت اوپر جارہی ہے اور آگے حالات مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔قوم کو چوتھی مبارک باد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور بجلی پیدا کرنے والے آزاد ادارے (آئی پی پیز(کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ہمارا کل معاہدہ ہوگیا ہے،

جس سے بجلی کی پیدواری قیمت کم ہونا شروع ہوگی، صنعت کو فائدہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں اس سے عوام بھی مستفید ہوں گے آنے والے دنوں میں ہم بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کریں گے اور چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے اصلاحاتی پیکج لائیں گے، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بجلی کی قیمت کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر قرضوں اور دوسرا مہنگی بجلی کا بوجھ ہے، ت

اہم اس معاہدوں سے میں ایک صنعتی پاکستان دیکھ رہا ہوں، جہاں لوگوں کو روز گار مل سکے گا۔اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پورے پاکستان کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کے لیے سیاسی، سفارتی اور ہر طرح کی جدوجہد کرتے رہیں گے اور دعا کریں گے کہ اللہ آپ کو آزادی دے اور وہ حق دے جو 70 سال قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…