وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف سینہ سپر کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کاسنگ بنیاد رکھ دیا

5  اگست‬‮  2020

مظفر آباد( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابقمقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے مظفر آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی، وزیراعظم بدھ کی صبح اسلام آباد سے مظفر آباد پہنچے ۔

جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلطان سمیت د یگر حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات شلی فراز، شہر یار آفریدی، معید یوسف، کشمیر کمیٹی کے چئیرمین علی امین گنڈا پور، سمیت د یگر کا بینہ اراکین بھی موجو د تھے ۔ وزیر اعظم نے کابینہ اراکین ، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،وزیرا عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ یوم استحصال ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کی ، اس مو قع پروز یراعظم نے مظفر آباد میں کشمیر یوں کی یاد میں تعمیر کی جانیوالی مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کے بعد وزیر اعظم کو مزاحمتی دیوار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا، گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارت نے غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی تاہم میں تمام کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کئی سال بعد میری حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں مؤثرانداز میں اٹھایا اور ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں کشمیریوں کی امنگوں کا خیال رکھا ہے جبکہ نئے سیاسی نقشے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…