کورونا وائرس : رواں مالی سال ملک کی معیشت کو 2600 ارب روپے نقصان کا اندیشہ

6  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے رواں مالی سال2019-20 میں ملک کی معیشت کو 2600 ارب روپے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جتنا معاشی نقصان ہو چکا ،آئندہ مالی سال میں بھی ملک کی معیشت سنبھالنا مشکل ہوگا۔

اس لئے نئے بجٹ میں معیشت کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔کورونا کے باعث برآمدات شدید متاثر ہوئیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو900ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہے گا ۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے ملک کی معیشت کا حجم 440 کھرب روپے سے کم ہو کر 415 کھرب روپے تک آگیا ہے جس کی وجہ سے جی ڈی پی گروتھ رواں سال 3 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4 فیصد رہی ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس کولیکشن 3908 ارب روپے ہی ہوگی ۔اگلے مالی سال کا محصولاتی ہدف رواں مالی سال میں ٹیکس جمع کرنے کی بنیاد پر رکھا جائے گا ان ڈائریکٹ سبسڈیز کو اگلے مالی سال ختم کردیا جائیگا جس کی ہدایت آئی ایم ایف نے بھی کی ہے جبکہ وزارتوں اور ڈویژن کو اضافی گرانٹس دینے کا سلسلہ بھی ختم کر دیا جائیگا ،ہنگامی بنیادوں پر گرانٹس کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ۔اگلے مالی سال کے بجٹ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اضافی فنڈز مختص کئے جارہے ہیں تا کہ صحت کے بجٹ سے اضافے سے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور طبی آلات کی فراہم ممکن ہو۔احساس پروگرام کے ذریعے غریب اور نادار افراد کی مدد کے لئے فنڈز میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔غریب باالخصوص دیہاڑی دار طبقے کا زندگی بہتر بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے جامع منصوبہ پیش کیا جائیگا اور منظوری حاصل ہونے کے بعد اسے بجٹ دستاویزات کا حصہ بنا لیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…