پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

فضائی حادثات کی تحقیقات کیوں پبلک نہیں ہوتیں؟ “جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے انہیں حقائق جاننے کا پورا حق ہے،وزیراعظم عمران خان نے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی ہدایت کردی

datetime 29  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ہونیوالے گزشتہ طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا

اور عمران خان نے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثےکی رپورٹ کیوں پبلک نہیں ہوئیں؟ جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کوکئی سال گزرگئےمگررپورٹس سامنے کیوں نہیں آئیں، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے، رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔اس سے قبل وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ تھا، دکھ کی گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کویقین دلاتاہوں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ہدایت کی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا رپورٹ میں سامنے آنیوالے حقائق اور تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔عمران خان نے ماضی میں پیش آنیوالے ہوائی حادثوں کی تحقیقاتی رپورٹس سامنے لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائیں اور عوام کو اس حوالے سے حقائق سے آگاہی میسر آ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ شہید مسافروں کےخاندانوں کو سہولت اور معاوضہ یقینی بنایاجائے، جن کے گھر یا املاک متاثر ہوئے انہیں بھی مدد فراہم کی جائے جبکہ عمران خان نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…