6اہلکاروں کی شہادت، آرمی چیف کا ایرانی ہم منصب جنرل باقری کوٹیلی فون ،دونوں میں کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

  منگل‬‮ 12 مئی‬‮‬‮ 2020  |  12:36

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایرانی افواج کے سربراہ جنرل باقری سے ٹیلی فون پر رابطہ میں پاک ایران بارڈر پر حالیہ واقعہ میں سیکیورٹی فورسز کے چھ اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو آئی ایس پی ار کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجہ نے ایرانی فوج کے سربراہ سے ٹیلی فون فونک رابطہ کیا جس میں دونوں فوجی سربراہوں کے درمیان سیکیورٹی اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے پاک ایران بارڈر پر

فینسنگ کا کام شروع کر دیا ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ فینسنگ سے دہشت گردوں اور سمگلروں کی نقل و حرکت روکنے میں مدد ملے گی۔آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے، پاکستان برابری کی بنیاد پر خطے میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے، آرمی چیف نے زور دیا کہ سرحد پر چوکیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، آئی ایس پی ار کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران کرونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎