اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کی جانب سےبورڈ امتحانات ختم لیکن جن طالبعلموں نے مارکس امپروکرنے ہیںان کا کیا بنے گا؟پرائیویٹ تعلیمی اداروں میںپڑھنے والے طلبا کیسے پرموٹ ہونگے؟ وزیر تعلیم شفقت محمود نے خدشات دور کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کے امتحانات سے متعلق خدشات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی الجھا نہیں، تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ کرنے کے بعد سے ہی مختلف تعلیمی تنظیموں کی جانب سے اس کو مسترد کر دیا گیا۔جبکہ یہ خبریں بھی سرگرم رہیں کہ امتحانات لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

تاہم اب وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے وضاحت کر دی گئی ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 80 فیصد طالب علموں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم جو امتحانات کے نتائج میں بہتری کے خواہاں اور نجی اداروں کے طالب علم ہیں ان کو پرموٹ کرنے کیلئے پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جو جمعہ کے روز واضح کر دی جائے گی ۔یاد رہے 7 مئی کو پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے جو امتحانات ہورہے تھے، اب یہ امتحانات نہیں ہوں گے بلکہ بلکہ پچھلے سال کے نتائج کو دیکھ کر طلبا کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جب وبا پھیلی تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ طلبا کی صحت کا خیال رکھا جائے، جس کے باعث تعلیمی ادارے بند کیے گئے اور امتحانات کو جون جولائی تک ملتوی کردیا گیا۔ اسی طرح ہم نے ٹیلی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم تمام فیصلوں پر نظر ثانی بھی کریں گے۔ کل اجلاس میں ہم نے صوبوں کے ساتھ ملکر دو بڑے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایک فیصلہ یہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جو ن کی بجائے 15 جولائی تک بند رکھے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…