بھارت میں کورونا پھیلانے کا بیان مضحکہ خیز ، لانچنگ پیڈ سے متعلق بیان بھی غیر سنجیدہ،پاک فوج نے بڑی پیشکش کردی

5  مئی‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ویکسین ایجاد ہونے تک کورونا وبا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پاکستان کی جانب سے بھارت میں کورونا پھیلانے کا بھارتی قیادت کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی فوجی قیادت کا لانچ پیڈ سے متعلق بیان بھی غیر سنجیدہ عالمی مبصرین ایل او سی کا دورہ کرلیں، بھارتی دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے آجا ئیگی۔

لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہورہی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے جارحیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے بلایا گیا تھا جو بیشتر اضلاع میں کام کررہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی مدد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری ہسپتال بھی کورونا کے خلاف جنگ کے لئے میسر ہیں۔ مریضوں کے لئے جہاں ملٹری ہسپتال کی ضرورت ہے وہاں کام ہورہاہے جبکہ بڑے پیمانے پر پی پی ایز کی تیاری بھی جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کی تنخواہوں سے ریلیف فنڈ میں دی گئی رقم سے ساڑھے تین لاکھ خاندانوں میں پیکیج تقسیم کئے گئے جبکہ اقلیتوں کی بھی بھرپور مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے متفقہ فیصلہ سازی اور ون ونڈوآپریشن کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا قیام ضروری تھا۔ این سی او سی میں تمام صوبوں اور اضلاع کی معلومات ایک جگہ جمع کی جاتی ہے جس کی بنیادپر ہم بہتر اقدامات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کیسز کی تعداد زیادہ آرہی ہے وہاں خصوصی طور پر کام ہورہا ہے۔ ضلعی سطح پر ٹریس اینڈ کورنٹائن سٹریٹجی میں معاونت کر رہے ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت بڑھ رہی ہے جبکہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں۔

ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کا پاکستان کی جانب سے بھارت میں کورونا پھیلانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ۔ بھارتی قیادت پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا رہی ہے۔ لانچنگ پیڈ سے متعلق بھی بھارتی قیادت کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ عالمی مبصرین کو دعوت ہے کہ وہ ایل او سی کا دورہ کرکے بھارتی دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھیں جبکہ بھارت کے اپنے سیٹلائٹ بھی اس حوالے سے ثبوت دنیا کو دکھائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے دینا بخوبی آگاہ ہے ۔

ایل او سی پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو رہی ہے ۔ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جب لوگ لاک ڈائون کے باعث گھروں میں بند ہورہے تھے تو ہماری تمام فورسز اپنا فرض نبھانے کے لئے باہر نکل رہی تھی ملک و قوم کی خاطر سب کچھ حاضر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تراویح اپنے گھر پر بچوں کے ساتھ ادا کرتا ہوں۔ جب تک ویکسین ایجاد نہیں ہو جاتی کورونا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…