اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 20افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد301ہوگئی ،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 14079تک جا پہنچی ،3233 مریض صحتیاب ہو کر گھر و ں کو چلے گئے ۔منگل کو این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14079 ہو گئی،پنجاب میں سب سے زیادہ 5640 سندھ میں
4956 مریض ہیں ،کے پی کے میں 1984 گلگت میں 320بلوچستان میں 853 مریض ہیں،اسلام آباد میں 261 آزاد کشمیر میں 65 مریض رپورٹ ہوئے ملک بھر میں اموات کی تعداد 301ہو گئی ، ملک بھر میں 3233 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 751 نئے کیس جبکہ 20اموات ہوئیں، ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 6417 ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 157223 ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔