اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے مزدور طبقہ کے لئے حکومت نے خصوصی پیکیج متعارف کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں احساس پروگرام کے تحت 75 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ریلیف پیکیج کےتحت مستحق افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیئےجائیں گے، مزدوروں کے لئے منظور کردہ پروگرام کو مزدورکا
احساس پروگرام کا نام دیا گیا ہے، مزدوروں کو 75 ارب روپے200 ارب روپےکے پیکیج میں سےفراہم کئےجائیں گے۔ذرائع کے مطابق احساس کفالت پروگرام کی موجودہ 3 کیٹگریز میں مزدروں کیلئے چوتھی کیٹگری شامل کی جائے گی، لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی امداد کی جاسکے گی، وزارت صنعت اور دیگر اداروں کو اس ضمن میں میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احساس کفالت پروگرام کے 1 کروڑ 20 لاکھ مستفید افراد اس کے علاوہ ہیں۔