اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین کی 2 آئی پی پیز کو 5سال میں 3 اعشاریہ85 ارب روپے اضافی منافع ملنے کا انکشاف۔ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین محمد علی کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کی فیملی نے گنے کی پھوک سے چلنے والے آئی پی پی کے ذریعے تین سال کے اندر 1 ارب روپے سے زیادہ منافع حاصل کیا ۔ جہانگیر ترین کے گنے کی پھوک سے چلنے والے پاور پلانٹس جے ڈی ڈبلیو 2 نے پانچ سال میں 2.5ارب روپے
اور جے ڈی ڈبلیو 3 نے1.94 ارب روپے اضافی منافع کمایا ۔ جب کہ آر وائے کے شوگر ملز لمیٹڈ نے تین سال میں 1 ارب روپے اضافی منافع کمایا۔ جب کہ چنیوٹ پاور لمیٹڈ نے 1 اعشاریہ 33 ارب روپے اضافی منافع کمایا۔ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین محمد علی کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیپرا نے گنے کی پھوک سے چلنے والے پاور پلانٹس کو 15 فیصد منافع کی اجازت دی تھی مگر حقیقت میں ان کی آمدنی 18.39 فیصد رہی۔