بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

یا اللہ رحم فرما! 24گھنٹوں میں مزید 16پاکستانی کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے ،ابھی بھی کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے؟انتہائی گمبھیر صورتحال

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 159 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعدا7993 ہوگئی ،47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اب تک 1868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائر س کے 2355 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1137، بلوچستان 376 اورگلگت بلتستان میں 257 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 171 اور آزاد کشمیر میں 48 مریض ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ 48، پنجاب 41، بلوچستان 5 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔مقامی سطح پرکورونا وائرس کے 55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔ملک کے 588 ہسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں،ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے1446مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا، لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…