25 اپریل تک کرونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ،کتنے کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں؟حکومت کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

4  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں حکومت نے کورونا وائرس سے بچائو کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ جمع کرادی جس میں کہاگیا ہے کہ 25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کو حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے بھی عدالت کو آگاہ کردیا،عام اور سنگین اور تشویش ناک کیسز کی متوقع تعداد بارے بھی آگاہ کردیا۔

جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہاگیا کہ 25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے، 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں، اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 41 ہزار معمولی نوعیت کے کیسز ہوسکتے ہیں، 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی،25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں اضافہ کیا جائیگا،366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں، وبائی ماہرین کیساتھ کورونا سے بچاو کی گائیڈ لائیںز تیار کیں،بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی سکریننگ کے ایس او پیز بنائے گئے ہیں،کورونا سے جاں بحق ہونے کی تدفین کے لیے بھی ایس او پیز واضح کیے گئے ہیں،کرونا سے بچاو کی آگہی مہم چلائی جا رہی ہے،ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کرونا مریضوں کی شناخت کی گئی،تمام ائیر پورٹس پر کرونا اسپیشل کاونٹر قائم کیے گئے ہیں،ایران سے ملحقہ بلوچستان بارڈر پر ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا ہے،اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ،اسلام آباد کے چار ہسپتالوں میں 154 بیڈز پر مستمل آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں، 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…