وفاقی دارالحکومت میں 1500 شہریوں کے کرونا ٹیسٹ مکمل کتنے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی؟تفصیلا ت سامنے آگئیں

4  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد،راولپنڈی (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں 1500 شہریوں کے کرونا ٹیسٹ مکمل ،68لوگوں میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ٹیسٹ سب سے زیادہ کئے گئے، 1500 میں سے 68 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا مریضوں میں سے 19 بہارہ کہو، 7 شہزاد ٹاؤن، 7 آئی ٹین کے رہائشی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے 7 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر14 خاندانوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق تیس سے 40 سال کے 18 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔دریں اثناراولپنڈی میں کرونا وائرس کا شکار چار مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورا لوجی میں قائم کرونا وارڈ سے انھیں گھر بھجوا دیا گیا ،صحت یاب ہونیوالوں مریضوں میں عاتقہ نامی خاتون ،بدر نواز اور اسامہ شامل ہیں چاروں مریض کرونا وائرس پازیٹو تھے ،علاج کے بعد پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئی ،صحت یاب ہونے والے مریضوں کی جانب سے ڈاکٹروں اور عملے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے بتایاکہ الحمد اللہ،ہمارے لئے اطمینا ن کا باعث ہے کہ چار مریض صحتیابی کے بعد گھر جارہے ہیں،ڈاکٹرز اور عملے کے ساتھ مریض کی اپنی قوت ارادی صحت یابی کی بڑی وجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…