جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس بے قابو ،سندھ میں متاثرین کی تعداد 155، ملک بھرمیں 189ہوگئی،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کرونا وائرس بے قابو،سندھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 150سے تجاور کرگئی ہے ، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 189 تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والاکرونا وائرس پاکستان میں بھی بے قابو ہونے لگا ہے۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 189تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز صوبہ سندھ میں مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا، صوبے میں ٹوٹل کیسز 155تک پہنچ چکے ہیں۔ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 5 افراد سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی ہے جب کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جس میں سے 119 زائرین کے ٹیسٹ مثبت اور 115 کے منفی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پانچوں متاثرہ افراد نے سعودیہ کا سفر کیا تھا جب کہ 119 مریض سکھر کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، کراچی سے اب تک 35 کورونا وائرس کے مریض سامنے آچکے ہیں، ایک مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے، سندھ میں 153 مریض زیرِعلاج جب کہ 2 کو ڈسچارج کیاجاچکا ہے۔دریں اثنا کروناوائرس،حکومت سندھ کی ہدایت پر پولیس نے سخت اقدامات کرنے شروع کردیئے ہیں،مختلف کاررائیوں کے دوران10افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ریسٹورنٹ میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے پر پولیس نے چھاپا مارکر منیجر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

ادھر کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد کو گرفتار کرکے ماسک اور سینی ٹائزر کے کئی کارٹن برآمد کرلیے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔علاوہ ازیں پولیس نے ڈیفنس سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کورونا وائرس سے بچائوکا کہہ کر ویکسین فروخت کررہا تھا۔دوسری جانب پولیس نے سپر ہائی وے پر تمام ہوٹل بند کرادیئے ہیں، سپرہائی وے پر100 سے زائد بڑے اور 200 کے قریب چھوٹے ہوٹلز ہیں۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…