بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کروناوائرس دنیا کے 157ممالک میں پھیل گیا، اموات6518سے متجاوز ،نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی تمام ریسٹورنٹس اور نائٹ کلب بند

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )کرونا دنیا کے 157 ممالک تک پھیل گیا، اٹلی میں کرونا سے ایک روز میں ریکارڈ 368 ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ دنیا بھر میں اموات 6 ہزار 518 سے تجاوز کر گئی ہیں، ایران میں چوبیس گھنٹے کے دوران 113 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی تمام ریسٹورنٹس اور نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے مہلک وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہوتے ہوئے 14 پر رہ گئی جبکہ صرف سولہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں کرونا سے ایک روز میں ریکارڈ 368 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1809 ہو گئی۔ ایران میں 113 مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 724 ہو گئی۔جنوبی کوریا میں 75، اسپین میں 292، فرانس میں 127، برطانیہ میں 35 افراد کرونا سے ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں کرونا سے 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔نیویارک کے بعد لاس اینجلس میں بھی تمام ریسٹورنٹس اور نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔ کرونا کے خدشے کی وجہ سے مسجدالاقصی جزوی طور پر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق مسجد کے صحن میں نماز کی ادائیگی جاری رہے گی۔سعودی عرب میں کرونا کے شکار افراد کی تعداد 118 ہو گئی۔ جنوبی افریقا کے صدر نے کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا دی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…