اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض کی حالت سنبھل گئی۔ ذرائع کے مطابق پمز میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی خاتون تندرست ہوگئی۔خاتون میں کورونا کی منفی رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،خاتون کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پمز ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے ۔
کورونا کا علاج کرانے والی خاتون کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے تاہم پمز میں بیرون ملک سے آنے والی خاتوں کی حالت سنبھل نہ سکی،خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے بھی خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے،جوڑا جس شادی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا ان مہمانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق یوکے سے تعلق رکھنے والے چار افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں وائرس کے شواہد ملے، دو افراد کراچی ، دو اسلام آباد پمز کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پمز میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض زیر علاج ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں 17 بلوچستان میں 7 گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،خاتون کے شوہر کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،شوہر کو بھی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم خاتون کی حالت بھی تا حال تشویشناک ہے ،خاتون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔