اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طیارہ گرکر تباہ ، فضا میں دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جہازشکرپڑیا ں میں چاند تارا کے مقام پر گر کر تباہ ہوا، اطلاعات کے
مطابق یہ پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ تھا۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ، سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔