سیری(آن لائن) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سول آبادی نشانے پر ایک گھرپر تین گولے گرنے سے گھر کا نقصان گھر کے افراد محفوظ رہے پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر کے مقام پر بھارتی فوج نے
سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی جس سے چوہدری اقبال اور چوہدری عجائب ایڈووکیٹ کے گھر پر تین گولے گرے گھر کی چھت اور دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم گھر کے افراد محفوظ رہے پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔